کوئٹہ (جیوڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ جمہوریت کے دفاع کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہمارے لیے تمام ادارے محترم ہیں، پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ آئین کا دفاع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کا مشترکہ فرنٹ بنائیں، اپنے ساتھیوں سے وعدہ کیا ہے اگر لڑائی آگے بڑھی تو پارلیمنٹ وجمہوریت کا دفاع کرینگے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ڈنڈا بردار لوگ 18 کروڑ عوام کی بے حرمتی کر رہےہیں اور نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں۔