مہر ارشد حفیظ سمرا مسلسل تیسری بار بلا مقابلہ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ لیہ منتخب

Layyah

Layyah

لیہ : ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) لیہ و ضلعی انجمن صحافیان لیہ الیکشن 2017-18،مہر ارشد حفیظ سمرا مسلسل تیسری بار بلامقابلہ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)لیہ منتخب،فیاض حسین جوائنٹ سیکرٹری،سعید باروی پریس سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جبکہ یونس بزدار جوائنٹ سیکرٹری،ملک نیاز احمد جکھڑ پریس سیکرٹری منتخب،الیکشن کمیٹی نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کانوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ پریس کلب میں آویزاں کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)لیہ و ضلعی انجمن صحافیان لیہ الیکشن2017-18کے انتخابات کے شیڈول کے مطابق 12دسمبر کو کاغذات جمع کرائے گئے جن میں مہر ارشد حفیظ سمرا نے بطور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)لیہ،رانا ریاض احمد راجو اور راج حسن کلاسرہ نے بطور نائب صدر،رانا خالد محمود شوق اور شیخ رمضان مونی نے بطور جنرل سیکرٹری ،فیاض حسین بطور جوائنٹ سیکرٹری ،رانا عبدالرب اور اظہر بھٹی نے بطور فنانس سیکرٹری ،سعید احمد باروی نے بطور پریس سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)لیہ اپنے کاغذات جمع کرائے۔

ضلعی انجمن صحافیان کے لیے یعقوب مرزا ،فرید اللہ چوہدری اور فیض اللہ بھٹی نے بطور صدر،سید عثمان شاہ اور سید امانت علی شاہ نے بطور نائب صدر،خلیل احمد قریشی،ملک فیض بھلر اورگلزار احمد مرزا نے بطور جنرل سیکرٹری ،یونس بزدار نے بطور جوائنٹ سیکرٹری ، پریس سیکرٹری کے لیے ملک نیاز احمد جکھڑ،عمر فاروق نتکانی بطور فنانس سیکرٹری ودیگر نے اپنے کاغذات جمع کرائے اور 13دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا گیا۔ گذشتہ روز14دسمبر 2016ء الیکشن کمیٹی نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میںآویزاں کرد ئیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مہر ارشد حفیظ سمرا مسلسل تیسری بار بلامقابلہ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)لیہ منتخب ہوئے اور فیاض حسین جوائنٹ سیکرٹری،سعید احمد باروی پریس سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)لیہ منتخب ہوئے،ضلعی انجمن صحافیان میں یونس بزدار جوائنٹ سیکرٹری اور ملک نیاز احمد جکھڑپریس سیکرٹری ضلعی انجمن صحافیان منتخب ہوئے ،الیکشن کمیٹی کی سربراہی معروف قانون دان و سینئر وکیل احمد نواز خان سیہڑ ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔

دیگر اراکین الیکشن کمیٹی میں غلام اکبر میرانی ایڈووکیٹ،اخلاق احمد ڈوگرایڈووکیٹ،عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ،سیدتوقیر حسین شاہ ایڈووکیٹ،ریاض حسین جکھڑ(نمائندہ انفارمیشن آفس)شامل ہیں ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)لیہ و ضلعی انجمن صحافیان کی پولنگ 16دسمبر 2016کو ہونی قرار پائی تھی۔

Layyah

Layyah

Layyah

Layyah