جامشورو (جیوڈیسک) جیو اور جنگ گروپ کے تعاون سے مہران یونیورسٹی میں 60 سیکنڈ عالمی فیسٹیول میں فلم سازی، فوٹو گرافری اور سماجی تبدیلیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی اہمیت پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
جیو اور جنگ گروپ کے تعاون سے مہران یونیورسٹی جامشورو میں ہونے والے 60 سکینڈ فلم فیسٹیول میں میڈیا، فلم سازی اور فوٹوگرافی کے علاوہ سوشل میڈیا پر مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان ورکشاپس میں طلبہ اور طالبات کو تصویریں بنانے کے مختلف زاویے سکھائے گئے ۔
60 سیکنڈ فلم فیسٹیول میں پاکستان ، افغانستان ، بھارت کے علاوہ دنیا بھر سے بھیجی گئی 85 فلموں کی نمائش کی گئی جنہیں سب نے خوب سراہا۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ کم دورانیے کی فلم سازی سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملتا ہے اور اس طرح کے فیسٹیول زیادہ سے زیادہ منعقد کیے جانے چاہئیں ۔