میلبورن: سری نواسن آئی سی سی کے چیئرمین منتخب

Srinivasan

Srinivasan

میلبورن (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل صدر سری نواسن کو آئی سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری نواسن کو کرپشن کے الزامات کے باوجود آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سری نواسن یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ اس سال مارچ میں ہندوستانی سپریم کورٹ نے غیر قانونی بیٹنگ پر جاری تحقیقات کے باعث کرکٹ بورڈ کے سربراہ این سری نواسن کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔