میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 530 رنز پر آؤٹ

Australia

Australia

میلبورن (جیوڈیسک) میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 530 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سٹیون سمتھ کی شاندار سنچری ، 192 رنز کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیل ڈالی، بھارتی ٹیم کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

میلبورن میں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پانچ وکٹ پر 259 رنز کے ساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کیا۔ سٹیون سمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیریر کی ساتویں سنچری سکور کر ڈالی لیکن وہ پہلی ڈبل سنچری سے محروم ہوگئے۔

سمتھ نے کیریر بیسٹ 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ریان ہیرث 74 ، کرس روجرز 57، بریڈ ہیڈن 55 اور شین واٹسن 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 530 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے چار، یادیو اور ایشوین نے تین تین شکار کیے۔ مہمان بھارت نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے۔