میلبورن (جیوڈیسک) میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز چار سو تینتالیس رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کردی ، اوپنر اظہر علی نے ڈبل سنچری بنا کر میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں تاریخ رقم کر دی۔
میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بلے بازوں کا راج رہا، محمد عامر کے آئوٹ ہونے کے بعد اظہر علی اور سہیل خان نے آسٹریلوی بائولنگ کے پرخچے اڑا دیئے۔
سہیل خان نے کیرئیر کی اولین ففٹی میں تین فلک شگاف چھکے جڑے، پہلے سیشن میں گرین کیپس نے ایک سو تئیس رنز کا اضافہ کیا۔ اظہر علی نے کھانے کے وقفے کے بعد شاندار ڈبل سنچری مکمل کی۔ نائب کپتان نے تاریخ ساز اننگز میں انیس زوردار چوکے لگائے۔
پاکستان نے پہلی اننگز چار سو تینتالیس رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کی۔ اظہر علی دو سو پانچ رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جیکسن برڈ اور ہیزل ووڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔