عباسپور (کامران ارشد) عباسپور سیدمزمل حسین شاہ، چوہدری نور حسین،راجہ آصف ،اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے ممبرا سمبلی چوہدری یاسین گلشن نے جو معائدہ سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم احمد سرفراز خان کے ساتھ کیا تھا اِس پر پورنہ اُترنے کے بعد اپنی سیاسی ساکھ کو کھو چکے ہیں۔
ممبرا سمبلی کو بڑا دھچکا کھڑانج کی عوام نے جب مسترد کیا اُس وقت لگا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھڑانج ،کالونی، تیترنوٹ ، گھمیر، سیڑا، بٹل، چفاڑ، عباسپور کی عوام کو سڑکیں راستے،پانی دینے والے نسیم احمد سرفراز خان ہی ہیں جنہوں نے کھڑانج ،گھمیر ،کالونی،اور دیگر علاقوں میں عوام کے مسائل کو حل کیا ہے ۔محمود گلی سے لیے کر چمبہ گلی سے جگہ جگہ ،سٹرکیں،پانی کے بور ،راستے دئیے ہیں جو واضح طور پر آج بھی حلقہ نمبر ایک کے اندر موجود ہیں ۔اُنھوں نے کہا کبھی بھی ہم میرٹ کے قاتل کو ووٹ نہیں دیں گئے۔
اُنھوں نے کہا کہ محمود گلی سے چمبہ گلی تک تمام قبائل سردار نسیم احمد سرفراز خان کی قیادت میں متحدومنظم ہیں اور الیکشن میں سردار نسیم احمد سرفراز خان کے ساتھ شاناباشانہ کھڑے ہیں ۔اُنھوں نے پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ (ن) سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حلقہ نمبر ایک سے ٹکٹ سردار نسیم احمد سرفراز خان کو دیا جائے اگر کسی اور کو مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ دیا گیا تو کسی صورت میں ہم ساتھ نہیں دیں گئے کیونکہ ممبر اسمبلی کی پانچ سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جنہوں نے من پسند لوگوں میں کشمیر کونسل کے فنڈز تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔اُنھوں نے کہا ایسے شخص کے ساتھ ہم کبھی نہیں چل سکتے جو تحریری معائدہ پر قائم نہیں راہ سکتا وہ عوام کے مسائل خاک حل کرئے گا۔