کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلا تفریق عوامی خدمت کے ساتھ علاقائی ترقی اور صحت مند انہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جد وجہد میں کوشاں ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر علاقائی ترقی اور درسگاہوں کی تعمیر و ترقی کے ساتھ کھیل کے میدانوں اور پارکوں کی تعمیر و ترقی اور کھیل کے تمام شعبوں کی سرپرستی کے ذریعے گلیوں اور محلوں کی سطح پر ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل فٹ بال اسٹیڈیم میں پہلا سندھ نور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 2013ء کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول بھی موجود تھے ۔ افتتاحی میچ آل برادرز اور ساجدی محمڈن سفاری پارک کے درمیان کھیلا گیا افتتاحی میچ میں اسپورٹس تنظیموں اور کھیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ علاقہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد رحیم محمڈن فٹ بال کلب اور اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں 30میچ کھلے جائیں گے جس میں مختلف فٹ بال کلبوں کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بھی شرکت کرینگی ۔افتتاحی میچ کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،نشاط ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی نے فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں اور فٹ بال کے فروغ کے سرگرداں شخصیات کو ایم کیو ایم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر ٹو رنامنٹ کمیٹی کے اراکین سرپرست اعلیٰ عبداللہ جان اور عتیق الرحمن ،ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد الیاس اعوان اور ٹورنامنٹ سیکریٹری محدم پرویز قاسو نے حق پرست اراکین اسمبلی کی جانب سے شاہ فیصل ٹائون میں علاقائی ترقی اور علاقائی مسائل کے حوال ے سے اقدامات کے ساتھ کھیل کے مختف شعبوں کے فروغ کے حوالے سے کردار کی تعریف کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔