پشاور(جیوڈیسک)ہنگو اور بنوں سے تعلق رکھنے والے دو منتخب آزاد اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ضلع ہنگوسے منتخب ہونے والے آزاد رکن فرید خان اور بنوں کے شاہ محمد خان نے پشاور میں نامزد وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی۔
دونوں آزادایم پی ایز نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔پارٹی میں شامل ہونے والے نومنتخب اراکین سے گفتگو میں نامزد وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا یکساں نظام،کرپشن کا خاتمہ ، میرٹ اور قانون کی بالادستی ہماری ترجیحات ہیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے گا اور پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرینگے۔