کوئٹہ (جیوڈیسک) رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کو سخت سیکیورٹی میں بارکھان سے کو ئٹہ منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کو سخت سیکیورٹی میں بارکھان سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
رکن اسمبلی کو ان کی رہائش گاہ منتقل کیا ہے جس کو پہلے ہی سب جیل کا درجہ د ے دیا گیا تھا، ان کی رہائشگاہ کے باہر پو لیس، اے ٹی ایف کی بھاری نفری تعینا ت ہے۔
رکن اسمبلی کو بارکھان میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں گر فتار کیا گیا تھا۔ بلوچستان اسمبلی کے سیکریٹری کی جانب سے سر دا ر عبدالرحمن کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تھے لہٰذا وہ آج اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔