اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے بارے میں جو اصول رکن اسمبلی پر لاگو ہوتا ہے وہی وزیراعظم کے مشیر کیلئے بھی ہو گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کے بارے میں کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن شجاعت عظیم دہری شہریت کے حامل ہیں اور وہ کینیڈا کے شہری ہیں، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ عدالت کے سامنے کسی چیز کو نہیں چھپانا چاہیے، جو اصول رکن اسمبلی پرلاگو ہوتا ہے، وہی مشیر پر بھی ہو گا۔