لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، صوبے کو درپیش مسائل سے نکالیں گے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے رائے ونڈ میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقا ت کی۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورہ چین کے دوارن توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے بات چیت بے حد مفید رہی،وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر تجارتی و معاشی سرگرمیاں فروغ نہیں پا سکتیں۔
اراکین اسمبلی نے ملاقات کے دوران اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔شہبازشریف نے کہا کہ اراکین اسمبلی عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔