رکن اسمبلی ساجد قریشی کا قتل، ایم کیو ایم کا آج دنیا بھر میں احتجاج کا اعلان

MQM Protest

MQM Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن احتجاج کرے گی۔ ایم کیو ایم اعلا میے کے مطابق شام کو قائداعظم کے مزارکے سامنے شمعیں روشن کر کے مقتول رہنماوں، کارکنوں اور ہمدردوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

جبکہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کے حکام کو پٹیشن پیش کی جائے گی۔ لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم برطانیہ کے ارکان نے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہرے میں شرکت کر کے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔