رُکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور لانڈھی ٹاؤن آفیسر پریم چند سے اظہار تشکر۔ اسد مجدّدی، اعظم عظیم اعظم
Posted on October 20, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : آتحاد ِعوام اہلسُنت کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ اسد احمد مجدّدی، کالم نگار محمد اعظم عظیم اعظم اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لانڈھی ٹاؤن میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی سُتھرائی کے مثالی اقدامات و انتظامات کرنے سمیت ایامِ عید الاضحی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اُٹھانے اور اِنہیں ٹھکانے لگانے پر رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین اورلانڈھی ٹاؤن آفیسر پریم چند سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے ایام اور اِن کے بعد کے دنوں میں جس طرح اِنہوں نے اور اِن کے عملے نے لانڈھی ٹاؤن کو صاف سُتھرا بنانے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
اُمید ہے کہ آئندہ بھی دیگر مذہبی اور قومی ایام میں رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین اور لانڈھی ٹاؤن آفیسر پریم چند اور اِن کا فرض شناس عملہ ایسی اور اِس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com