رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے ستا رمضان بازارپیرمحل کا باقاعدہ افتتاح کردیا
Posted on July 12, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرمحل: رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے ستا رمضان بازارپیرمحل کا باقاعدہ افتتاح کردیا رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے سٹال چیک کیے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ و فاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان المبار ک میں عوام الناس کو سستی اور معیاری ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے سلسلہ میں رمضان بازار قائم کرکے انتظامیہ کی نگرانی میں معیار اور مقدار سمیت قیمتوں کا تعین کردیاگیا۔
صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو ہرحال میں ممکن بنائیں رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے سٹال چیک کرکے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام کو عام بازار میں بھی ریلیف دینے کی تلقین کیااس موقع پر اسٹنٹ کمشنر چوہدری عدنان ارشاد، چوہدری خالد سر دار، میاں اسد حفیظ،محمد صدیق پیارا، اسرار احمد پھلوری ،مشتا ق احمدسعیدی، حکیم محمد رفیق ارشد،میاں طارق کوٹلی والے، سیکرٹری مارکیٹ، بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعدازاں مرکزی انجمن تاجران کے صد ر میاں آصف جاوید نے چوہدری اسدالرحمن کو تاجر تنظیموں کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔