بھمبر : آزاد کشمیر اور پنجاب کی سرحد پر سینکڑوں افراد نے انسانی ہاتھوںکی زنجیر بنائی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ے کہا کہ پاکستان کاہر بچہ ،بوڑھا جوان اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک کشمیریوں کو آزادی مل نہیں جاتی ،،جو جوش جذبہ آج دیکھ رہا ہوں اس نظر آ رہا ہے کہ جلد کشمیرآزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
مظلوم کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے اپنا مال جان اور عزت تک دائو پر لگا دیا کشمیریوں میں تڑپ ہے کہ کب ایسا وقت آئے کہ جب وہ اپنے آزاد کشمیر اور پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر آزادی کا جشن منائیں ،انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے میں کشمیری گولیوں کی بوچھاڑ میں پاکستان کا پرچم سینے پر سجائے کشمیر بنے گا پاکستان ،پاکستان زندہ بار کے نعرے لگا رہے ہیں۔
ان کے جذبہ آزادی کو آج تک بھارت دبا نہیں پایا،انہوں نے کہا ہمارا اکٹھا ہونا پوری دنیا کے لیے پیغام ہے،پوری امت کشمیرکی آزادی کے لیے بے چین ہے اگردنیا نے کشمیریوں کی اس جدوجہد کو تسلیم نہ کیا تو زور بازو سے کشمیر کو آزاد کرا کر دم لیں گے ۔سے ہوا اس دوران شرکاء تقریب لے کر رہیں گے آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان ،گو انڈیا گو بیک کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے کشمیری اور پاکستانی قوم یکجان ہیں ،کشمیریوں اور پاکستانیوں کا رشتہ لازوال ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔
وہ دن دور نہیں جب کشمیر مکمل آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گی اور تکمیل پاکستان کی تحریک پوری ہوگی ،بھارت طاقت کے نشے میں مظلوم کشمیریوں کو ظلم و ستم ڈھا رہا ہے ،بھارتی فوج کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہی ہے جس کا اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ کب تک اقوام عالم کشمیریوں پر ظلم و ستم ہو تا دیکھتے رہپں گے۔
اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ اب دوہرا معیار ترک کر کے کشمیریوں کی آواز سنیںمقررین نے کہا کہ یوم یکجہتی کا مقصد اقوام عالم کو باور کروانا ہے کشمیری اور پاکستانی یکجان ہیں ۔مودی مقبوضہ کشمیر میں جتنا چاہے ظلم کر لے اسے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑے گا ،کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور جلد مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔