اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رکن اسمبلی دانیال عزیز کی نااہلی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سہپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کیس کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ دانیال عزیز این اے 116 نارووال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے مدمقابل امیدوار طارق انیس نے انہیں دہری شہریت کا حامل ہونے کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کی درخواست دی تھی۔