سرگودھا (جیوڈیسک) عدالت کی جانب سے 6 مقدمات میں ضمانت ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جمشید دستی کی رہائی پر نعرہ بازی کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میں رہائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور از خود نوٹس لینے پر سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف حکومتی اجازت کے بغیر نہر کھولنے کا مقدمہ تھا جس میں انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔