رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چوہدری کی اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت
Posted on March 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ حکومت طالبان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے’ دہشت گرد ملک میں اس طرح کی کارروائیاں کرکے ریاست کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔
پوری قوم اور ہمارے سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے کھڑے ہیں۔ انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور کسی بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا۔ ڈاکٹر نثار نے کہا کہ تحریک طالبان نے تو سیز فائر کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ شاہد اللہ شاہد کی طرف سے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے اس سے ظاہر ہے کہ کوئی تیسری قوت حکومت طالبان مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com