رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے گرفتاری دے دی

Sardar Abdul Rehman Kethran

Sardar Abdul Rehman Kethran

کوئٹہ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں گرفتاری پیش کر دی۔

گزشتہ روز سردار عبدالرحمان کھیتران ان کے بیٹے سمیت 10 افراد کے خلاف بارکھان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خود گرفتاری دی ہے، ان کا موقف ہے کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے اور مقدمے میں ان لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے جو ضمنی انتخابات میں امیدوار ہیں، انھوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے ان کے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کی حدود پامال کیں۔