رکن صوبائی اسمبلی ہاشم رضا کا عوامی شکایات پر فوری ایکشن کورنگی نمبر 4 میں سیوریج مسائل کا تدارک کرا دیا

MPA PS 94 HASHIM RAZA

MPA PS 94 HASHIM RAZA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی ہاشم رضا کا عوامی شکایات پر کورنگی نمبر 4 کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے بڑھتے مسائل کا نوٹس ،فوری ایکشن لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران اور بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اس موقع پر بلدیاتی انچارج کورنگی وسیم عباسی ،رکن بلدیاتی کمیٹی نعیم ، بلدیاتی انچارج لانڈھی عمران ،فوکل پرسن کورنگی ٹائون و چیئر مین UC-25وسیم الدین میو ،UC-22کے چیئر مین عثمان بھی موجود تھے ۔MPAہاشم رضا نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی ذمہ داران کو ہدایت کی عوامی مسائل کا فوری تدارک یقینی بنا یا جائے۔

اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج کے نمائندے اختر باجوہ اور اسلام زئی نے MPAکی ہدایت پر فوری اقدامات کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں عوام کو سیوریج مسائل کے تدارک کے لئے عملی کاموں کا آغاز کردیا ،مذکورہ علاقوں میں سیوریج کی ناقص و بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب اور چیمبرز کی تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا علاقہ مکینوں نے سیوریج مسائل کے تدارک پر MPAہاشم رضا اور حق پرست بلدیاتی نمائندوں سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ہاشم رضا نے کہاکہ حق پرست بلدیاتی نمائندے وسائل کی عدم دستیابی اور بے اختیاری کے باوجود سچے عوامی جذبے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیںرکن صوبائی اسمبلی ہاشم رضا نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ کورنگی لانڈھی میں سیوریج مسائل کے حل اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے فوری اقدامات کرتے ہوئے فنڈز مختص کیا جائے تاکہ عوام فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ پاسکیں بعد ازاں MPAہاشم رضا نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ یونین کمیٹی 22کے فنڈز سے جاری سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کا معائنہ کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری