جے یو آئی (ف) کی رکن صوبائی اسمبلی نسیم اختر مستعفی

JUI F

JUI F

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی نسیم اختر مستعفی، رومانہ جلیل کو ان کی جگہ مخصوص نشست پر منتخب کر دیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی نسیم اختر مستعفی ہوگئیں ان کی جگہ ترجیحی فہرست کے مطابق رومانہ جلیل کو مخصوص نشست پر منتخب کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی خیبر پختونخوا کیلئے مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی نسیم اختر نے اپنی نشست پر استعفی دیدیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ پر ترجیحی فہرست کے مطابق فیصلہ کر دیا ہے اور ترجیحی فہرست میں رومانہ جلیل کا نام سرفہرست تھا جس پر انہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کی خواتین کیلئے مخصوص نشست پر منتخب کر لیا گیا ہے۔