رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی میں فراہمی و نکاسی آب کے عوامی مسائل کا نوٹس

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف یونین کونسل میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کیا جائے ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کا مثالی نظام قائم کرکے عوام کوعلاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا عوامی کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی کو علاقائی مسائل خصوصی فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور گلیوں محلوں میں سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنایا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ بلا تفریق علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عوام کو تمام تر علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔