کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے بلدیاتی صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں انسداد نگلیریا اور ڈینگی کے حوالے سے قبل ازوقت اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے امراض سے بچائو کے حوالے سے تشہیری مہم کے ذریعے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ اور مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے علاقائی مسائل سننے کے بعد علاقائی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلائیںاس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔
بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور گلیوں اور محلوں کی سطح پر بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل کے فوری خاتمے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔