رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا واٹر اینڈ سیوریج بورڈاور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ

کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان، میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوامی کی جانب سے فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور اداروں کے افسران وملازمین کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور تندہی کے ساتھ عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام محکمانہ کاوشوں کو بروئے کا ر لایا جائے۔

شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے حوالے سے درپیش عوامی مسائل پر رکن صوبائی اسمبلی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی کی جانب سے پیش کئے بلدیاتی مسائل خصوصاً صفائی وستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی شکایات پر متعلقہ بلدیاتی افسران کو عوامی شکایات کے ازالے اور شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے اور صحت مند ماحول کے قیام کے احکامات دیئے۔

NISHAT ZIA QADRI

NISHAT ZIA QADRI