رکن سندھ اسمبلی ساجد قتل کے ملزمان کو 15 اگست تک جیل بھیج دیا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رکن سندھ اسمبلی ساجد قتل کے ملزمان کو پندرہ اگست تک جیل بھیج دیا، دوسری جانب ٹیکسی ڈرائیور قتل کے ملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے کے دو روز بعد بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ساجد قریشی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت لایا گیا۔ ملزمان نے شناختی پریڈ سے متعلق استفسار پر چپ سادھے رکھی۔ جس پرعدالت نے کہا خاموش رہنا ان کے خلاف جاسکتا ہے۔ جس پر ملزمان نے کہا کہ انھوں نے کچھ نہیں کیا۔ جس کے بعد ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر پندرہ اگست تک جیل بھجوا دیا گیا۔

دوسری جانب ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ پولیس نے ملزمان رینجرز اہلکاروں کا ریمانڈ ختم ہونے کے دو روز بعد بھی عدالت میں پیش نہیں کیا۔ ملزمان اکتیس جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر تھے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کو انسداد دہشتگردی عدالت میں چلانے کا حکم دیا ہے۔