کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار احمد نے ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ بلدیاتی مسائل کے حوالے سے اللہ والا ٹائون سے آئے ہوئے وفدسے ملاقات کی اس موقع پر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی سراج الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی وسیم الدین، میونسپل کمشنر کورنگی طلعت محمود ،XEN کورنگی محمد مبین صدیقی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار احمد نے اللہ والا ٹائون میں سیوریج و دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ سیوریج کا ناقص نظام ترقیاتی منصوبوں کی تباہی کا باعث بنتا جارہا ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنے فرائض کی انجام دہی کو احسن طریقے سے انجام دے کرضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کریں انہوں نے محکمہ سیوریج کی کا کردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جلد از جلداللہ والا ٹائون میںسیوریج فلو کو درست بنا یا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی غلام رسول نے موقع پر موجود محکمہ سیوریج کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے دن رات فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے متعلقہ ذمہ دران کو تاکید کی گئی ہے اور اُمید ہے کہ جلد نظام کی درستگی کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلایا جائے گا۔