جو رکن تحریک انصاف اور وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈالے گا نااہل ہو جائے گا، پرویز خٹک
Posted on February 24, 2022 By Majid Khan پشاور, مقامی خبریں
Pervez Khattak
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان جب تک وزیراعظم ہیں ادارے ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت کو گرانا اتنا آسان نہیں ہے، اتحادی ، حکومت کے ساتھ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز توڑنا آسان کام نہیں ہے، جو رکن تحریک انصاف اور وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈالے گا وہ نااہل ہوجائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com