رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا ویکسینیشن کے باوجود کورونا ٹیسٹ مثبت

 Nusrat Sahar Abbasi

Nusrat Sahar Abbasi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جی ڈی اے کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ نصرت سحر عباسی کی دوبیٹیوں اور شوہر کا کورونا بھی مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 روزسے بخار اور جسم میں درد ہے، ویکسینیشن کے باوجود کورونا ہو گیا ہے دعا کی درخواست ہے۔ شہری خدارا احتیاط کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال کریں۔