کراچی (جیوڈیسک) اراکین سندھ اسمبلی صوبے میں ختم ہوتی جنگلی حیات کو بچانے کیلئے فکر مند ہو گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سید سردار احمد کہتے ہیں کہ جہاں چیتے اور شیر پائے جاتے تھے اب وہاں لومڑی بھی موجود نہیں۔
سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جنگلی حیات کے حقائق اراکین اسمبلی کے سامنے آئے تو وہ پریشان ہو گئے۔ تلوراور عقاب کے علاوہ جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار پر اراکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگلی حیات کے بچائو کیلئے قانونی شکار پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا۔
ایم کیو ایم کے سید سردار احمد نے کہا کہ سندھ کے علاقوں میں قیمتی اور نایاب جانور پائے جاتے تھے لیکن اب یہ موجود نہیں۔پارلیمانی سیکریٹری ناصر شاہ نے کہا کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔