خانیوال (کرائم رپورٹر) ممبر سوسائٹی فا ہیومن رائٹس چوہدری نوید اشرف کمبوہ کانواحی علاقہ چکنمبر 168/10.R کا دورہ مقامی لوگوں نے مسائل سے آگاہ کیا ۔اہلیان علاقہ نے شکایات کے انبار لگا دیے تفصیل کے مطابق ممبر سوسائٹی فا ہیومن رائٹس چوہدری نوید اشرف کمبوہ نواحی علاقہ 168/10.Rمیں دورہ کیا جہاں گزشتہ کئی دنوں سے سیورج بلاک ہو چکی ہے جسکی وجہ سے پورا علاقہ ندی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے ،علاقہ مکین مختلف وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ہر طرف بدبو اور تعفن نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے مرکزی مسجد کے سامنے بھی گندے پانی کا تالاب لگ چکا ہے۔
جسکی وجہ سے نمازیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے،ممبر سوسائٹی فا ہیومن رائٹس چوہدری نوید اشرف کمبوہ نے ڈی سی او خانیوال اورٹی ایم او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ 168.10/R میں فوری طور پر سیورج کا مسلئہ حل کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ سکون سے رہ سکیں۔