اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایک ہزار ننانوے ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہزار ننانوے ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سیٹیں خالی ہیں جبکہ ستر ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں چار سینیٹرز، اٹھارہ ارکان قومی اسمبلی اور نو رکن پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے گیارہ، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے بائیس اور بلوچستان اسمبلی کے چھ ارکان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔