اسلام آباد (جیوڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کیلیے پولی کلینک اسپتال کی پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی ڈسپنسریوں سے دواؤں کے حصول کا نیا میکنزم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تمام ارکان پارلیمنٹ کے لیے ماہانہ بنیاد پر میڈیکل فائل مرتب کرنے کے احکام جاری کیے ہیں تاکہ ایک ماہ بعد کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے حاصل کی گئی دواؤں کاریکارڈ چیک کیا جاسکے۔