لاہور (جیوڈیسک) ابھی چند روز پہلے ارکان پنجاب اسمبلی نے بلیو پاسپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پاس کی تو اب تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 170ارکان کے دستخطوں کے ساتھ لیگی رکن میاں طاہر جمیل نے پرائیویٹ بل جمع کرایا ہے جس میں ہر ایم پی اے کی بنیادی تنخواہ بارہ ہزار سے بڑھا کر ساٹھ ہزار، ڈیلی الاونس 650 سے بڑھا کر پانچ ہزار، کنوینس الاونس 400 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے، ٹریولنگ الاونس پانچ روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر پندرہ روپے فی کلو میٹر جبکہ ایڈیشنل ٹریولنگ الاونس 75000 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ روپے سالانہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بل میں اسٹینو ٹائپسٹ، کلرک اور نائب قاصد کی سہولت کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ تاحیات اسمبلی سیکرٹریٹ انٹری، اسپیکر گیلری، اسمبلی لائبریری کی سہولت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ پر وی آئی پی لاونج کے استعمال اور چار اسلحہ لائسنس سرکاری فیس پر دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ 371 کے ایوان میں بل پاس کرنے کے لئے ایک سو پچاسی ارکان کی حمایت درکار ہے جبکہ بل ایک سو ستر ارکان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا ہے اسمبلی میں صرف پندرہ مزید ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔
بل میں بتایا گیا ہے کہ آخری بار 2002 میں پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔