میمو گیٹ اسکینڈل؛ حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Hussain Haqqani

Hussain Haqqani

لاہور (جیوڈیسک) میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حسین حقانی کو وطن واپس لانے کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میمو گیٹ اسکینڈل سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی اور پاک فوج کے خلاف الزامات عائد کیے گئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی وطن واپسی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ دے کر بیرون ملک چلا گیا مگر 2 سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آیا، عدالت اسے اشتہاری قرار دیتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے احکامات صادر کرے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی نوعیت کے اس اہم مقدمے کی جلد سماعت کرتے ہوئے حقائق کی روشنی میں احکام بھی صادر کیے جائیں۔