کتیانہ میمن برادری کی خواتین میں شعور علم و آگاہی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، اجی عبدالصمد

Karachi

Karachi

کراچی : کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالصمد پردیسی نے کہا ہے کہ میمن برادری پاکستان کی معیشت کی اہم ترین اکائی کی حیثیت رکھتی ہے، میمن برادری کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، مگر میمن برادری کی ترقی میں اہم کردار میمن خواتین کا ہے، جنہوں نے ہمارے نوجوانوں کو بہترین تربیت فراہم کی اور انہیں معیشت کے اہم اصول بچپن سے سکھائے، کتیانہ میمن وومن ونگ کے زیر اہتمام تعارفی ٹریننگ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتیانہ میمن برادری کی خواتین میںشعور علم و آگاہی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، کتیانہ جماعت میمن لڑکیوں کو تعلیم اور سماجی بہبود کے لئے ہر سطح پر سپورٹ کریگی، خواتین ونگ کی محنت رنگ لے آئی۔

آہنگ گروپ کی سماجی ٹرینر ڈاکٹر ثناء درویش نے کہا کہ کم عمر کی شادی نوجوان طالبات کی سیکھنے اور تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کو کمزور کر دیتی ہے ، میمن برادری کی پڑھی لکھی عورت میمن برادری کی ترقی کو دس گنا زیادہ بڑھا سکتی ہے، جامعہ سرسید سے ماہر نفسیات ڈاکٹر اصباح ضیاء نے کہا کہ مثبت سوچ اور صحیح حکمت عملی زندگی کو آسان بنا سکتی ہے، اگر برادری کی خواتین مثبت سوچ کو اپناتے ہوئے برادری کی خواتین سے باہمی رابطے مضبوط کریں تو ایک بہت بڑا سوشل پلیٹ فارم تیار ہو سکتا ہے۔

جامعہ کراچی سے ڈاکٹر عظمی نوید نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے قومیںعروج حاصل کرتی ہیں، میمن برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ اب ہماری ہر لڑکی کم از کم گریجوئٹ تک تعلیم ضڑور حاصل کرے۔سیمینار کے اختتام پر کتیانہ میمن وومن ونگ کے چئیرمین عامر لبیک نے صدارتی تقریر کی اور خواتین کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اظہارخیال کیا، سیمینار کا ابتدائی تعارف ارم حسین، میزبانی ربیعہ ناز، مدیحہ ناز، سدرہ، اور سوال و جواب کا سیشن محمد فضیل اور عبدالغنی شاہ زیب نے کیا۔