کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے گزشتہ روز ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق چاروں متحدہ کے کارکن تھے۔
متحدہ قومی مو ومنٹ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز میمن گوٹھ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت سمید، علی حیدر، فیضان اور سلمان قریشی کے نام سے ہوئی ہے، چاروں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن تھے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا مزید کہنا ہے کہ چاروں کارکنان کو 13 اپریل کو پولیس اور رینجرز نے کنٹری ٹاور گلشن معمار سے گرفتار کیا تھا، اور بے گناہ اور معصوم کارکنوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔