زمین ڈاٹ کام اور جے ایس بینک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط’ ہوم فنانسنگ کی ضرورت پوری ہو سکے گی

Zameen

Zameen

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے جے ایس بینک کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت زمین ڈاٹ کام کے صارفین کو ہوم فنانس کی سہولت حاصل ہوگی۔یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کراچی میں جے ایس پرائیوٹ بینکنگ سنٹر ، اوشن ٹاور، کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی۔ اس معاہدے کے مطابق زمین ڈاٹ کام کے صارفین ہوم فنانس کی سہولت کی بدولت گھروں کی خریداری اور تعمیر و مرمت کے اخراجات بروقت اُٹھا سکیں گے۔اس سہولت کا فائدہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی حاصل ہوگا۔

زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ سیلز احمد بھٹی نے اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کو ماہانہ چالیس لاکھ سے زائد لوگ اپنی ضروریات کے پیش نظر وزٹ کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کا ہوم پارٹنر پروگرام سب کے مفاد میں ہے اور جے ایس بینک کے ساتھ مفاہمت کے بعد ہم اپنے صارفین ہی نہیں بلکہ پوری رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اور اس سے منسلک دیگرمتعلقہ صنعتوں کو بھی بہتر انداز میں خدمات فراہم کر سکیں گے۔

جے ایس بینک کے ڈپٹی سی ای او باسر شمسی نے اس موقع پر کہا کہ جے ایس بینک اور زمین ڈاٹ کام کے درمیان یہ اہم تعاون ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم پاکستانیوں کے اُن کے خوابوں کے گھرکی خریداری میں معقول نرخ اور سہولت فراہم کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

اس تقریب میں جے ایس بینک کی جانب سے ہیڈ آف ریٹیل ایسٹس ‘ کارپوریٹ اینڈ ریٹیل بینکنگ گروپ احسن امجد’ سینئر وائس پریذیڈنٹ زید ہارون’ ہیڈ آف پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ بزنس مینجمنٹ بابرواجد جبکہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ریجنل ہیڈ (سنٹرل) شجاع اللہ’ریجنل ہیڈ (ساؤتھ) طہٰ محمود اور بزنس ڈویلپمنٹ منیجر محمد انور خواجہ شامل تھے۔

پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی زمین ڈاٹ کام کو اپنے پراپرٹی سے متعلق فیصلوں کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔زمین ڈاٹ کام کا ہوم پارٹنر پروگرام اپنے صارفین کی اس انڈسٹری سے متعلق دیگر ضروریات کو پورا کرنے بنایا گیا ہے ۔ہوم پارٹنر سیکشن کی بدولت زمین ڈاٹ کام اب ایک ایسا مثالی پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں رہن و گروی’ فنانس’ آرکیٹیکچر’ کنسٹرکشن میٹریل ‘ پینٹس سمیت دیگر ضروریات کے آسان اور جدید حل موجود ہیں۔ جے ایس بینک اور زمین ڈاٹ کام کا یہ تعاون اس مد میں ایک خوش آئند اضافہ ہے ۔