راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک یادگار سال کا اختتام ہو گیا، 2018ء پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا سال ہو گا۔
آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ 2018ء میں بڑے داخلی و خارجی چیلنجز پاکستان کو درپیش ہوں گے، ان چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کریں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ 2018ء غیرمعمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا، کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔