میموری کارڈ کا تنازع، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) میموری کارڈ کے تنازع پر نوجوان نے قینچی کے وار کر کے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا۔

فیصل آباد کے میں تھانہ محمد والا کے علاقے موضع سروو والا میں ساجد نامی نوجوان نے میموری کارڈ کے لین دین کے تنازع پر مشتعل ہو کر اپنے بھائی عاصم کو قینچی کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاصم طبی امداد ملنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس تھانہ محمد والا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔