تحریر : بشری خان اسلام میں خواتین کو بہت اعلی’ مقام حاصل ہے اور قران پاک اور احادیث میں اسکا جابجا تذکرہ بھی ہوا ہے مگر بھلا ہو ہماری اس دنیا کا جس نے ایک طرف تو عورت کو فحاشی کا نمونہ بنا دیا ہے اور دوسری طرف پاؤں کی جوتی.. اللہ پاک نے جب آدم علیہ سلام کو تخلیق کیا تو ان کی تنہایٔ کی ساتھی کی حیثیت سے اماں حوا یعنی پہلی خاتون کو پسلی سے پیدا کیا.. جیسا کہ ہم جانتے ہی ہیں کہ پسلی ٹیڑھی ہوتی ہے لھذا عورت میں بھی یہ ٹیڑھ پن موجود ہوتا ہے.. یہ کبھی پھول اور کبھی کانٹے ، پل میں تولہ پل میں ماشہ.. یوں کہیے کہ نہ سمجھ آنے والی تخلیق ہے یہ عورت۔
پندرھویں سے اٹھارویں صدی تک یورپ میں پادریوں کی حکومت تھی. اس دور میں یورپ کی خواتین کا بہت استحصال ھوا.کسی کو پردہ نہ کرنے کے جرم میں اور کسی کو جادوگرنی کہ کر جلا دیا گیا یا پھانسی دے دی گیٔ.. انیسویں صدی میں جب یورپ میں ترقی کا دور شروع ہوا تو خواتین کی قسمت بھی چمکنے لگی اور بیسویں صدی میں اس حد تک چمکی کہ خاتون کو نمائش ہی بنا دیا گیا.آزادی کے نام پر بے حیاء کو فروغ دیا گیا۔
دوسری طرف ہندوستان میں ابھی بھی مسلم خواتین میں پردے کا راج تھا. ان کے پہناوے کی پورے برصغیر میں دھوم تھی.لیکن انگریزوں کے قدم رکھتے ہی آہستہ آہستہ مسلم خواتین کے پہناوے میں بھی تبدیلی آگیٔ.پاجامے کی جگہ اسکرٹ اور قمیص کی جگہ شارٹ شرٹ یا ٹاپ نے لے لی اور اب تو یہ تبدیلی اس حد تک بڑھ گیٔ ہے کہ نیوز اینکرز سے لے کر مارننگ شوز تک میں خواتین کے سر پر دوپٹہ نہیں رہا۔
Technology
ایک طرف تو ہر طرف ٹیکنالوجی اس حد تک بڑھ گیٔ ہے کہ نیٔ ایجادیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف کچھ علاقوں میں اب بھی عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا ہے.مردوں کے اس معاشرے میں عورت کے لیے کویٔ درمیانہ حل نہیں.یا تو بالکل ہی پاؤں کی جوتی بنا لو یا پھر بے حیایٔ اور عریانی کا نمونہ.ادھر امریکہ میں ہیلری کلنٹن خاتون اول بنتی ہے جبکہ سندھ یا پنجاب کے کسی علاقے میں “سکینہ” یا “مختاراں مایٔ” کا ونی یا کاروکاری کے نام پر استحصال کیا جاتا ہے۔
کیوں؟ آخر کیوں؟عورت کے لیے کوء درمیانی راستہ نہیں؟ اللہ پاک نے تو عورت کو پردے کی چیز بنایا تھا ،پھر کب اور کیوں شیطان اس حد تک کامیاب ھوگیا کہ عورت کا احترام ہی نہیں رہا.آج سڑک سے گذرو تو ہر طرف سے جاہلیت کے زمانے کی طرف گندی نظریں دیکھنے کو ملتی ہیں.پردے میں لپٹی عورت کو بھی نہیں بخشا جاتا.ابھی چند دن پہلے ہی گھر آنے کے لیے رکشے میں بیٹھی تو اسکول کے چند بچے آوازے کستے ہویٔے گذر گیٔے یہ نونہال ملک کا مستقبل کیسے بنائیں گے؟؟۔
Islam
ان بچوں کو ذمے داری کا احساس کیسے کرایا جایٔے جب بڑے ہی غیر ذمے داری سے کام کریں.اکادکا آرٹیکلز یا کالم لکھ کر کچھ نہیں ہوتا.ہم سب کو عورت کو اسلام کے مطابق اسکا اصلی مقام دلانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا.ملکوں ملکوں ہوتے ہویٔے اس پیغام کو عالمگیر بنانا ھوگا. اور ان شاء اللہ ایک وقت ایسا آیٔے گا جب ہر مرد کو عورت کی اہمیت کا احساس ہوگا اور خود عورت کے دل میں عزت کروانے کا جذبہ ہوگا.(آمین)۔