مردوں کی طرح خواتین بھی مقابلہ کرنا پسند کرتی ہیں : نئی تحقیق

Women

Women

ہیلسنکی (جیوڈیسک) فن لینڈ کی الٹو یونیورسٹی سے منسلک تحقیق کاروں کی ٹیم نے مسابقت اور تعاون کے ساتھ کھیلنے کے لیے جس قسم کا جسمانی ردعمل ظاہر ہوتا ہے۔

اس کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے۔ یہ جاننے کی کوشش کی کہ مقابلے کے دوران کس قسم کے جذبات مرد اور خواتین دونوں کے برتاو کو کنٹرول کرتے ہیں۔ نتائج سے پتا چلا کہ مردوں نے تعاون سے زیادہ مقابلے کو انجوائے کیا۔

جبکہ عورتیں یکساں طور پر مقابلے اور تعاون، دونوں سے ہی لطف اندوز ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نادانستہ طور پر اپنی خواہشات کے بارے میں غلط معلومات کسی کو دے رہے ہوں لیکن ہمارا جسم جھوٹ نہیں بولتا ہے۔ یہ رپورٹ دو مطالعاتی جائزوں پر مبنی ہے۔

جس میں تحقیق کاروں نے مقابلے اور تعاون پر مبنی ڈیجیٹل گیمز کھیلنے کے دوران شرکا کے ردعمل کا جائزہ لیا۔ کھیل کے دوران نہ تو مردوں نے اور نہ ہی عورتوں نے منفی جذبات کے حوالے سے کوئی واضح فرق محسوس کیا ، جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ مسابقتی رویے کی حوصلہ افزائی میں صرف مثبت جذبات کردار ادا کرتے ہیں۔