کراچی: انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ طلبہ کی کرداد سازی اور شخصیت کی تعمیر کے ذکر اہل بیت اور وقعہ کربلا کا تذکرہ سبق آموذ ہے، اور درس کربلا یہ ہے کہ دین کی سربلندی اور اسلامی قانون کے نفاذ یعنی شریعت اور سنت مصطفی ۖ کے نفاذ کے لئے ہر ممکن کوشش اور جدوجہد کی جائے اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے، اہل بیت اطہار نے ایسے مقام پر شکر کرنے کی تلقین کی جب صبر کرنا بھی مشکل ترین عمل تھا، مگر اہل بیت کی استقامت اور بزرگی میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا اور مسلسل دین کی سربلندی کے لئے اہل بیت ہر دور میں قربانیاں دیتے رہے۔
جامعہ کراچی میں منعقد ہونے والی ذکر اہل بیت کانفرنس میں خصوصی آمد کے موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد نے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے قائدین کا بھرپور انداز میں استقبال کیا، کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ ذکر اہل بیت باعث برکت ہے مگر کردار اہل بیت کو اپنانا ہر زمانے کی ضرورت ہے، اسلام کو جب بھی مشکلوں نے گھیرا تو اہل بیت اطہار نے اپنے مال، جان اور اولاد سب کی قربانی دی، ہمارے اکابرین کو چاہیے کہ اہل بیت کے وصف اور فضیلت کے ساتھ ساتھ ان کی قربانیاں اور مصائب میں جمے رہنے والی استقامت کا بھی ذکر کریں، امام عالی مقام نے اپنے کنبے کی قربانی دی اور اپنی جان کو حق کے لئے قربان کیا۔
درس کربلا امام کے کردار کی مکمل پیروی کرنا ہے،شعبہ سیاسیات، شعبہ عمرانیات، کمپیوٹر سائنس، کامرس، اسلامک ہسٹری، اسلام لرننگ، فارمیسی اور پیٹرولیم میں منعقد ہونے والی طلبہ ملاقاتوں اور مختلف تربیتی نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ 1988 کے بعد سے 2011 میں پہلی ہمارے کارکنان اور ذمہ داران نے پہلی بارجامعہ کراچی میں محفل میلاد شریف کا انعقاد کیا، اس پروگرام کی بنیاد پر جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں میلاد مصطفیۖ کی محفلیں منعقد ہوئی اور پھر یہ سلسلہ آگے تک چلتا رہا اور آج تک جاری و ساری ہے، الحمداللہ ہمیں اس بات فخر ہے اور اللہ کا احسان ہے کہ جامعہ کراچی کی تاریخ میں ایک بار پھر انجمن طلبہ اسلام فعال کرداد ادا کر رہی ہے،جامعہ کراچی میں منعقد ہونے والی مختلف مذہبی کانفرنسز سے طلبہ کا رجحان اسلام کو سمجھنے کے زیادہ قریب آئے گا۔
اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم جامعہ کراچی عبداللہ نورانی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام نے جامعہ کراچی میں قادیانی تبلیغ، دہرئیوں اور شیطان کی عبادت کرنے والوں پر سے پردہ اٹھایا ، جامعہ کراچی میں مختلف متنازعہ امور پر آواز طلبہ بلند کی، طلبہ حقوق کے لئے ہر اول دستے کو کردار ادا کیا، انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی میں ایک واضح حقیقت بن چکی ہے، جس کسی صورت جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے، جامعہ کی داخلہ پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے، طلبہ تذبذب کا شکار ہیں۔