جنیوا (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے وسیع نگرانی کے پروگرام کو بغیر سوچے سمجھے منظور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارے کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ نگرانی کے پروگرام کو متوازن بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کسی کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق میں جاری خانہ جنگی کے دوران جنوری سے اب تک پانچ ہزار پانچ سو چہتر افراد مارے جا چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے عراقی صوبے فلوجا کے شہر پر قبضہ کیا۔ اس دوران پرتشدد واقعات میں پانچ ہزار 576 افراد جان سے گئے جبکہ گیارہ ہزار چھ سو چھیاسٹھ زخمی ہوئے۔ جون میں دو ہزار چار سو افراد مارے گئے۔ جن میں ایک ہزار پانچ سو اکتیس عام شہری تھے۔