ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے عمران کے سول نافرمانی کے اعلان کے باوجود ملتان میں اپنی رہائش گاہ اور ڈیرے کے 8 بجلی کے بل ادا کئے جس کے بعد میپکو حکام کو ہوش آیا اور انہوں نے شاہ محمود قریشی کے بجلی کے غیر قانونی بجلی کنکشن کا نوٹس لیا اور شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے اندر غیر قانونی کنکشن منقطع کروانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کے چند روز پہلے شاہ محمود قریشی نے بجلی کا 97 ہزار 5 سو کا بجلی کا بل ادا کیا تھا۔