ملتان (جیوڈیسک) میپکو ریجن میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ میپکو ریجن کے تیرہ اضلاع میں بجلی کی کل طلب 3150 میگا واٹ ہے۔
جبکہ میپکو کی جانب سے 1950 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال 1200 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شارٹ فال کے باعث جنوبی پنجاب کے شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باعث میپکو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔