لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ سینما گھروں کی کمی کی وجہ سے فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہے، فلم ساز فلمیں بنانا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان فلموں کی نمائش کہاں کی جائیگی۔
میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’باجی ‘‘میں سب نے ایک فیملی کی طرح کام کیا ہے جس کا نتیجہ فلم کی ملک گیر ہی نہیں بیرون ممالک میں کامیابی کی صورت میں سامنے آئیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو ہماری فلم انڈسٹری پھر سے عروج حاصل کر سکتی ہے لیکن ہمارے حکمران اس حوالے سے صرف زبانی باتیں کرتے ہیں۔