میرا کے خلاف سابق سسر نے غلط بیانی پر قانونی کارروائی شروع کر دی

Meera

Meera

کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ میرا کے سسر راجا پرویز نے خود کو کنوارای ظاہر کر کے بیٹے نوید سے شادی کرنے پر میرا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

راجا پرویز کا کہنا تھا کہ میرا نے شادی کرتے وقت کاؤنٹی کلرک کو حلفیہ بتایا کہ وہ شادی شدہ نہیں ہے اور وہ کنواری ہے۔ جبکہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ میرا نے عتیق نامی تاجر سے شادی کی تھی جسکی انہوں نے تصدیق لاہور سے کرا لی ہے اور عتیق سے میرا کی شادی کے سلسلے میں جو مقدمے بازی چل رہیتھی اسکا ریکارڈ اور ان دنوں کے اخبارات حاصل کر لیے ہیں۔

راجا پرویز کا کہنا ہے کہ عتیق اور میرا کا نکاح نامہ شادی کی تصویریں بھی ان کے پاس ہیں جو وہ نیویارک کے شادی رجسٹرڈ کرنے والے کاونٹی کلرک کو گواہی کے طور پر پیش کریں گے۔ اس سے قبل اداکارہ میرا، عتیق سے شادی سے انکار کرتی رہی ہیں۔