حیدرآباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام صوبے کی تقسیم کے معاملے پر حساس ہیں اسی لیے جماعت اسلامی سندھ کی وحدت کی تقسیم کےخلاف ہے ،وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ معراج الہدیٰ صدیقی نے بتایا کہ امیرجماعت اسلامی 26 ستمبر سے سندھ کادورہ کرینگے اور وادی مہران میں امن وآشتی اوراخوت کا پیغام دینگے،انہوں نے کہا کہ اگرعوام کی خدمت کرنی ہے۔
توعوام کوبنیادی حقو ق دیے جائیں، بنیادی جمہوریت یعنی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کاخاتمہ کیاجائے، انہوں نے بتایا کہ سراج الحق 26 ستمبر کی صبح نوبجے گھارو میں خطاب جبکہ دوپہر میں نمازجمعہ جھرک میں ادا کرینگے، سہ پہر چار بجے کوٹر ی میں امیرجماعت اسلامی کا بھرپور استقبال کیاجائیگااور شام 6 بجے اسٹیشن روڈ پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے، 27 ستمبر کی صبح 10 بجے ٹنڈومحمد خان میں شاندار استقبال کے بعد بذریعہ سڑک ماتلی جائینگے اور ایک بجے دن وہاں خطاب کرینگے۔
بعد ازاں شام چار بجے ڈگری، جھڈو میں استقبال کے بعد شام 6بجے میرپورخاص میں جلسہ عام سے خطا ب کرینگے۔28ستمبر کو صبح 9 بجے ٹنڈوالٰہ یار میں جبکہ 11 بجے ٹنڈو جام میں ان کا استقبال کیا جائیگا جبکہ دوپہر 2 بجے نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔