لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی پروگرام شروع کر کے امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرکے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی کوتاہیوں پر آنسو بہانے کے بجائے محنت اورجہدمسلسل کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی،اگر دھرنے اور لانگ مارچ نہ ہوں تو ملک ترکی اور چین کے برابر آسکتا ہے ،نواز شریف کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ چٹکی بجاتے ہی مسائل حل ہوجائیں۔
ایوان اقبال میں میٹرک اورانٹر میڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف وسائل نہ ہونے کا بہانہ بنا کرقوم کے ہونہار اور ذہین بچوں کواپنے محلے کی گلیوں کی دھول میں گم ہونے دینے سے بڑا کوئی اور قومی جرم نہیں ہوسکتا۔میں پوزیشن ہولڈرطلباوطالبات کے والدین کوخصوصی طورپر مبارک دیتا ہوں جنہوں نے اپنا پیٹ کاٹ کر مشکلات اورچیلنجز کے باوجود اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے وسائل فراہم کئے۔
انہوں نے کہا دسمبر 2017ء میں پاکستان سے ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی انا اور “میں” کی روش نے ملک کابے پناہ نقصان کیاہے ، پاکستان کوآگے لے جانے کیلئے ہم کی روش پر چلنا ہوگا اور ہم سب نے مل کرملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔